سانحہ 9 مئی  :تحقیقات مکمل، حتمی رپورٹ تیار،اصل ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا، ذرائع

01:56 PM, 4 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سانحہ 9 مئی  کی اعلی سطح کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔کمیٹی نے حتمی   رپورٹ  بھی تیار کرلی ہے ،کابینہ رپورٹ پر   غور کے بعد  اپنی سفارشات کی منظوری دےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سانحہ 9  مئی کی اعلی سطح پر تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں ۔ کابینہ اراکین پر مشتمل کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ رواں ہفتے نگران وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اینٹلی جنس اور سیکیورٹی اداروں سے ریکارڈ حاصل کیا، نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد بارے رپورٹس   پر بھی غور کیا گیا، تمام متعلقہ اداروں سے فوٹیجز ،دستاویزی شواہد اور ادارہ جاتی انکوائری رپورٹس بھی حاصل کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی نے فوجی و دفاعی تنصیبات پر حملوں میں براہ راست ملوث عناصر کے اعترافی بیانات بھی دیکھے، کابینہ کمیٹی نے سانحہ نو مئی کے اصل ذمہ داروں ،سہولت کاروں اور اس پر عمل درآمد کرنے والوں کا تعین کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نگران وفاقی  کابینہ اس رپورٹ پر غور کے بعد اپنی سفارشات کی منظوری دے گی۔

مزیدخبریں