ن لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

02:02 PM, 4 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی ہو گئی۔واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کارکن کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور دھکے دے رہے ہیں اسی ثنا میں کارکن کو تھپڑ بھی مارا، معاملات تب بگڑا جب ایک کارکن نے شکایت کی کہ  شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہوتا ہے جس پر شیخ روحیل اصغرآپے سے باہر ہوگئے اور دیگر  کارکانوں کے سامنے اُس پر چلانے لگے اور سخت الفاظ استعمال کرتے اس کو وہاں سے جانے کا کہا۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ لیگی امیدوار اس کارکن کو خود دھکے ماررہے ہیں اور  کارکن کو وہاں سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں