نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے: جہانگیرترین کا اہم بیان آگیا

04:23 PM, 4 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا۔

ملتان میں انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئےجہانگیر ترین نے کہا کہ  کوشش ہو گی کہ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

آئی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا، آنے والی حکومت کو پورے پانچ سال دیے جائیں،  5 سال میں ہی ملک درست سمت پر چل پڑے گا، کل جو فیصلہ آیا ہے عدالت میں تمام شواہد کے بعد آیا ہے، عدالت نے تمام گواہوں کو سننے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔

 اکیلا میں کچھ نہیں کرسکتا، تمام لوگ مل کر مشاورت سے کام کریں گے، ملتان میں حقیقی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ میں الیکشن لڑ رہا ہوں تا کہ ملتان کی نمائندگی کر سکوں، میری ترجیح معیشت ہے، معیشت کے مسائل ٹھیک کیے جائیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پہلی کوشش ہوگی کہ ملتان میں سیوریج کا نظام ٹھیک کریں، ہم چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔

مزیدخبریں