ن لیگ،پی پی نےعوام کو غربت،مہنگائی،کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

06:53 PM, 4 Feb, 2024

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی، کرپشن کا تحفہ دیا، 8 فروری کرپشن،بدامنی کے خاتمے کا دن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی مہم کے دوران راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار عوام میں ہیں، 8فروری کا دن 25کروڑ لوگوں کیلئے خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا، 8فروری غریب اور بدامنی کے خاتمے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں عوام کے حقیقی ترجمان ایوانوں میں پہنچیں، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا اب ان کی سیاست ختم ہونی چاہئے،نوازشریف کہہ رہے تھے شہباز شریف بہت باصلاحیت ہیں، آصف زردای بلاول بھٹو کی تعریفیں کررہے تھے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن 25سال کی کارکردگی بتائیں؟ انہوں نے عوام کوغربت،مہنگائی اورکرپشن کا تحفہ دیا، آج ملک میں ہر فرد حالات کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔

مزیدخبریں