WWE” دی راک “ کی اپنے کزن ” رومن رینز “ سے فائٹ

06:56 PM, 4 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)ڈیوائن جانسن المعروف دی راک اپنے کزن اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے موجودہ میگا اسٹار رومن رینز سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  دی راک ایک دہائی بعد پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں رومن رینز کا مقابلہ کریں گے۔ دی راک نے 2013 میں آخری بار جان سینا کا مقابلہ کیا تھا جس کے بعد سے وہ فلموں میں زیادہ مصروف رہے ہیں۔

 مگر اب وہ رومن رینز سے ریسل مینیا 40 میں مقابلے کے لیے تیار ہیں اور یہ موقع انہیں رائل رمبل مقابلے کے فاتح کوڈی روڈز نے فراہم کیا ہے۔

واضح رہے کہ رائل رمبل مقابلے جیتنے والے ریسلرز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ ریسل مینیا میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنتے ہیں۔

اس بار بھی توقع کی جا رہی تھی کہ کوڈی روڈز ریسل مینیا 40 میں رومن رینز سے مقابلے کو ترجیح دیں گے مگر 2 فروری کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو اسمیک ڈاؤن میں انہوں نے اپنی جگہ دی راک کو آگے کر دیا۔اس موقع پر دی راک اور رومن رینز نے کوئی بات نہیں کی، بس ایک دوسرے کو گھورتے رہے۔

مزیدخبریں