عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

07:38 PM, 4 Feb, 2024

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ این اے 155 لودھراں سے امیدوار جہانگیر ترین کو حلقے میں ترقیاتی کام کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اوکاڑہ نے پی پی 188 سے امیدوار ملک غضنفر کو اسلحے کی نمائش پر نوٹس جاری کیا۔

اسی طرح پی پی 208 خانیوال سے امیدوار محمد طیب کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد پر وارننگ جاری کی گئی، خانیوال کے مختلف حلقوں کے 4 امیدواروں کوبھی نوٹسز جاری کئے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پی پی 232 وہاڑی کے امیدوار علی وقاص ہنجرا، این اے 160بہاولنگر کے سید محمد اصغر، پی پی 238 کے انعام باری لالیکا سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ بہاولپور کے مختلف حلقوں کے 9امیدواروں کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھرپور طریقے سے فعال ہے۔

مزیدخبریں