آئی فون صارفین کیلئے پہلی پورن ایپ لانچ 

01:45 PM, 4 Feb, 2025

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) آئی فون صارفین کیلئے پہلی پورنوگرافی ایپ لانچ کردی گئی ہے۔ جس کا نام hotTub رکھا گیا ہے۔ تاہم ایپل انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایپ بچوں کیلئے خطرناک ہے۔ 

ایپل انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین میں تاریخی ڈیجیٹل قوانین نے پورن ایپ ''ہاٹ ٹب'' کو اپنے ایپ اسٹور کے متبادل کے طور پر صارفین تک رسائی کی اجازت دی۔ کمپنی نے گزشتہ کئی سالوں سے ایسی ایپس پر پابندی عائد کررکھی تھی۔ 

یورپ میں ایپ ڈویلپرز کو یہ اجازت حاصل تھی کہ وہ صارفین سے ادائیگی کیلئے   متبادل ذرائع کا استعمال کرسکیں اور صارفین ایپس کی خریداری کیلئے دوسرے اسٹورز کا استعمال کررہے تھے۔ 

یاد رہے کہ ایپل اسٹور پورنوگرافی کی اجازت نہیں دیتا لیکن ہاٹ ٹب ایپ AltStore PAL پر پیش کی گئی جس کو ایپل اسٹور کے ایک متبادل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 

AltStore نے پیر کو سوشل پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں ہاٹ ٹب کو 'پہلی ایپل سے منظور شدہ پورن ایپ' کے طور پر متعارف کروایا ہے۔ یہ ایپ خاص طور پر ایپل صارفین کی سیکیورٹی اور فعالیت کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔

ایپل انتظامیہ کا اس حوالے سے پوچھے گئے جواب میں کہنا تھا کہ ایسی ایپ پر ان کے تحفظات ہیں جو کہ خاص طور پر یورپ میں بچوں کیلئے خطرات پیدا کررہی ہیں۔ 

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ 'مارکیٹ پلیس ڈویلپر کے جھوٹے بیانات کے برعکس، ہم یقینی طور پر اس ایپ کو منظور نہیں کرتے اور نہ ہی اسے اپنے ایپ اسٹور میں پیش کریں گے۔'

یاد رہے کہ ایپل پچھلے سال ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے نام سے مشہور یورپی یونین کے نئے قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنے والی پہلی ٹیک فرم بن چکی ہے۔

جس کے بعد ہی ایپل نے صارفین کو ایسی ایپس کیلئے متبادل مارکیٹ پلیس استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ 

AltStore PAL کے بانی کا کہنا ہے کہ AltStore PAL کو گزشتہ سال ایپ سٹور کے متبادل کے طور پر لانچ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ AltStore PAL پر تمام ایپس کو خوش آمدید کہا جاتا ہے لیکن یہ ایسی چھوٹی ایپس کیلئے بہترین ہے جو کہ ایپ قوانین کی وجہ سے اپنی افادیت کھوسکتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایپل صارفین تک ڈویلپرز کو بنا کسی پابندی کے اپنا مواد پہنچانے سے بہت فائدہ ہوگا۔ 

بانی کا مزید کہنا تھا کہ AltStore PAL نے ابتدائی طور پر ایپل کی طرف سے وصول کی جانے والی فیسوں کو پورا کرنے کے لیے صارفین سے $1.55 (£1.25) کی سبسکرپشنز وصول کیں، لیکن ایپک گیمز سے گرانٹ ملنے کے بعد اگست میں صارفین کو مفت رسائی دستیاب ہوگی۔ 

یاد رہے کہ ایپک گیمز نے ایپ سٹور کی قانونی چارہ جوئی کا مقابلہ کیا ہے۔ ایپک اور یورپی کمیشن نے فوری طور پر میڈیاکے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

ایپل نے کہا کہ اس نے دسمبر میں یورپی کمیشن کے ساتھ ایپ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں