خوف کی علامت "موٹو پتلو گینگ"گرفتار،12لاکھ روپےنقدی برآمد

04:06 PM, 4 Feb, 2025

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خوف کی علامت بنے موٹو پتلو گینگ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے دونوں ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں موٹو اور پتلو شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 50 سے زائد موبائل، لیپ ٹاپ،12 لاکھ روپے نقدی اور موٹرسائیکل،سائیکلیں بر آمد کر لی گئی، ملزمان شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی جبکہ دوسرے کو بعد میں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان اندرون شہر کے پوش علاقوں اور گلیوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان مہنگے موبائل فون استعمال کرنے اور پرس پکڑی خواتین کو ٹارگٹ کرتے، ملزمان وارداتوں سے لوٹی ہوئی رقم سے لاہور جا کر جواء کھیل کر عیاشی کرتے تھے۔

مزیدخبریں