انڈین گانے پر اداکارہ زارا نور عباس کا ڈانس، ویڈیو وائرل
05:46 AM, 4 Jan, 2022
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ زارا نور عباس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک انڈین گانے پر رقص کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ صدف کنول، شہروز سبزواری بھی ہیں۔ زارا نور عباس کو مشہور ڈرامہ' عہد وفا' سے کافی شہرت ملی تھی۔ انسٹاگرام پر بنے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ زارا نور عباس عینک لگائے اور سیاہ رنگ کی شرٹ پہنے بالی ووڈ کی فلم" نمک حلال' کے مشہور گانے' جوانی جان من حسیں دلربا' پر ڈانس کر رہی ہیں جبکہ صدف کنول اور ان کے شوہر شہروز سبزواری بھی جھوم رہے ہیں۔ سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اداکارہ اسماء عباس نے اس گانے کو اپنی خوبصورت آواز میں گایا۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف کے علاوہ دیگر شخصیات بھی اس پارٹی میں موجود ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں صبا حمید کے خوبصورت ڈانس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا 'طاقت دیکھو! جب سینئرز ڈانس فلور پر موجود ہیں۔