پی سی بی کا سالانہ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

10:44 AM, 4 Jan, 2022

Rana Shahzad

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سالانہ ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا. ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کی دوڑ میں حارث رؤف، محمد رضوان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیر کے لیے فواد عالم، عابد علی، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی میں مقابلہ ہو گا.

کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کے مطابق ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے. ویمن کرکٹر آف دی ایئر میں انعم امین، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء اور ندا ڈار کے نام شامل ہیں. ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر میں اعظم خان، وسیم جونیئر، شاہ نواز دھانی اور ارشد خان میں مقابلہ ہو گا.

ایمپکٹ فل پرفارمنس آف دی ائیر کے لیے محمد رضوان کی بھارت کے خلاف کھیلی گئی 79 رنز کی اننگز نامزد کی گئی ، شاہین شاہ آفریدی کی بھی بھارت کے خلاف پرفامنس کو نامزد کیا گیا ہے. حسن علی اور فواد عالم کی پرفامنسز بھی ایمپیکٹ فل پرفارمنس کی نامزدگیوں کا حصہ ہیں.

مزیدخبریں