سردی کی شدت بڑھنے کے باعث ٹراؤٹ مچھلی کے مانگ میں اضافہ
12:36 PM, 4 Jan, 2022
پبلک نیوز : سوات کی خوبصورتی کی طرح سوات کے ٹراوٹ مچھلی بھی ملک بھر میں مشہور ہے جو ذائقے میں منفرد اور لذت سے بھرپور۔ غذا ہے آجکل سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹراوٹ مچھلی کے مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ آجکل سوات کے پہاڑوں پر ہر طرف برف ہی برف سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے جسم کو گرم رکھنے کیلئے فش پوائنٹ کا رخ کر لیا۔ سوات کے علاقہ مدین میں ٹراوٹ مچھلیوں کو فریزر میں نہیں بلکہ تالاب سے تازہ نکال کر ٹکڑے ٹکڑے کرکے مصالحے ڈال کر تیل میں پکاتے ہیں۔ قوت مدافعت کو طاقت بخشنے والی اس مچھلی کے پکانے میں ٹائم بھی کم لگتا ہے اور کھانے بھی آسان ہے۔