ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

04:33 PM, 4 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔ ایک روز میں 630 نئے کیسز رپورٹ۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ چار دو رہی۔ اسلام آباد میں اومیکرون کے مزید 14 کیسز رپورٹ۔ تعداد 114 ہو گئی۔ کراچی اور لاہور میں بھی وائرس کا پھیلاو بڑھنے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 630 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے. ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ چار دو فیصد رہی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 184 ہے۔ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون کے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ پاکستان آنے والوں کے لیے 48 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ یورپی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ کے اخراجات مسافر کو خود برداشت کرنے ہوں گے۔ سول ایوی ایشن کے نئے حکم نامے کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔
مزیدخبریں