کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر
05:00 PM, 4 Jan, 2022
کےالیکٹرک صارفین کو بری خبر سنا دی گئی۔ بجلی ایک روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کے الیکٹرک کے صارفین پر1 ارب 91 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اکتوبرکے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی1 روپے سات پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی سماعت 30 نومبر کوہوئی تھی۔