پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنےکاحق ہے، نیڈپرائس

06:13 AM, 4 Jan, 2023

احمد علی
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں ، دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے ، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے ہیں ، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ نیڈپرائس نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔
مزیدخبریں