عام انتخابات کی تیاریاں، عمران خان نے پنجاب پر فوکس کر لیا

11:54 AM, 4 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جیت کیلئے پنجاب پر فوکس کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کو عوامی رابط مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی عمران خان نے آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب کی سینئر قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے قبل تمام اضلاع میں یوسی سطح تک تنظیم سازی کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں سینئر رہنما ڈور ٹو ڈور کمپین مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافے کے لئے گھر گھر جا کر لوگوں کو قائل کریں، عوام کو بتائیں امپورٹڈ حکومت کس طرح انکی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، ڈور ٹو ڈور مہم میں خواتین پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سینئر قیادت کو روانہ کی بنیاد پر رابطہ مہم کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہیں۔
مزیدخبریں