مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا ، بجلی مزیدمہنگی
05:22 PM, 4 Jan, 2024
اسلام آباد: نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے مطابق قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ خیال رہے کہ سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔