پاکستان مظلوم فلسطینیوں ، کشمیری بہن بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا، وزیر اعظم

10:42 PM, 4 Jan, 2024

احمد علی
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے مظلوم فلسطین فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا، پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سفراء کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر حالیہ اہم تبدیلیوں کے تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم اور بر وقت ہے ،مجھے امید ہے کہ اس سال کی کانفرنس میں ہونے والے غور و خوض سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز ملیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کرنےکے لئے اقدامات خوش آئیند ہیں ،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج ایک ایسے ترقی پسند ملک کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جہاں سماجی و اقتصادی بہبود کو ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے، اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے مظلوم فلسطین فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا، پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت کار پاکستانی خارجہ پالیسی اور مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں