فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 85 افراد ہلاک
06:45 AM, 4 Jul, 2021
منیلا(ویب ڈیسک) فلپائنی میڈیا کے مطابق فلپائن ائیرفورس کا C-130 جہاز Southern Island of Jolo میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے، جس میں ابتک 85 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جنوبی فلپائن میں ایک C-130 فوجی طیارے کے تباہ ہونے کے بعد 85 افراد ہلاک ہو گئے، اس بات کا اعلان ملک کی مسلح افواج کے سربراہ نے کیا۔ جنرل سیرییلو سوبیجانا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک 15 افراد کو سی -130 کے جلتے ہوئے ملبے سے بچایا گیا ہے ، جو گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے نے صوبہ سولو کے جولو جزیرے پر اترنے کی کوشش کی تھی۔ سوبیجانا نے کہا "ریسکیو حکام سائٹ پر موجود ہیں، ہم دعا کر رہے ہیں کہ ہم مزید جانیں بچا سکیں۔" واضح رہے کہ بہت سے جوان حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت سے فارغ التحصیل ہوئے تھے اور انہیں مسلم اکثریتی خطے میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی مشترکہ ٹاسک فورس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔جنوبی فلپائن میں فوج کی بہت زیادہ موجودگی ہے جہاں کئی عسکریت پسند گروپ سرگرم ہیں۔