’بلاول امریکہ جا رہے ہیں آنا ان کو خالی ہاتھ ہی ہے‘

09:17 AM, 4 Jul, 2021

حسان عبداللہ
فیصل آباد:(پبلک نیوز) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول امریکہ جا رہے ہیں آنا ان کو خالی ہاتھ ہی ہے. وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چوروں کا لنڈا بازار سوات جا رہا ہے ۔ یہ جتنی مرضی ٹامک ٹوئیاں مار لیں عمران خان نے پرفارم کیا ہے، پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے حکمران منی لانڈرنگ کر کے پیسہ باہر نہیں لے جا رہے. ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگر شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو ان کی حکومت نہیں آئے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا ، اوورسیز کو معلوم تھا یہ پیسہ چوری کر کے باہر بھجواتے ہیں. فرخ حبیب نے کہا کوروناسےپوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی ،اپوزیشن ہم پربھی مکمل لاک ڈاؤن کیلئےدباؤڈالتی رہی، وزیراعظم نےتمام ترتنقیدکےباوجودمکمل لاک ڈاوَن نہیں لگایا،وزیراعظم نےغریبوں کاخیال رکھتےہوئےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی،یہ بات خوش آئند ہےکہ ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا،جوخودکوبہت اہل سمجھتےتھےوہ آج لندن بھاگےہوئےہیں، وزیراعظم کےاقدامات کےباعث ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا،کوروناکےدوران مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانےسےمعیشت میں بہتری آئی،پاکستان کی تاریخ میں کبھی31ارب ڈالرکی ایکسپورٹ نہیں ہوئی،گڈز ایکسپورٹس 25اعشاریہ3بلین ڈالر پر ہیں ،سمندرپارپاکستانیوں نےوزیراعظم پراعتماد،ریکارڈترسیلات زرآئیں،اوورسیزپاکستانیوں کوپتہ ہےکہ وزیراعظم منی لانڈرنگ نہیں کرتے،مسلم لیگ ن 2018 میں گڈز ایکسپورٹس 24 ارب ڈالرپرچھوڑ گئی تھی، ن لیگ کےآخری 3سال میں ترسیلات زرمیں اضافہ نہیں ہوا.
مزیدخبریں