’لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث تھا‘

11:29 AM, 4 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث تھا. وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکہ میں بھارت براہ راست ملوث تھا، بھارتی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کو سپورٹ کررہی ہے،بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہدموجودہیں. اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی دھما کے میں ملوث افراد تک پہنچ گئی، جوہر ٹاوَن دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،سی ٹی ڈی 16گھنٹے میں پلان تک پہنچ گئی،دھماکے میں ملوث 56سال کا پیٹر کراچی کا رہائشی ہے،دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا بندوبست پیٹر نے کیا،دھماکے میں استعمال ہونےو الی گاڑی چوری کی گئی تھی، 21جون کو عید گل نے اسی گاڑی میں پورے علاقے کی ریکی کی،23جون کو جوہر ٹاوَن دھماکہ ہوا تھا، لاہور جوہر ٹاوَن دھماکے میں 3افراد شہید اور 22زخمی ہوئے تھے،20کلوبارودی مواد گاڑی میں موجود تھا،پیٹر سے متعلق تمام شواہد اور ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے. ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے پاس ہمارا ریکارڈ موجود ہے جن کی تحقیقات کررہے ہیں،یہ پورا نیٹ ورک ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے.
مزیدخبریں