پیر محل: ایلیٹ فورس اہلکار کی غنڈہ گردی, صحافی پر ہاکیوں سے تشدد

05:10 PM, 4 Jul, 2021

شازیہ بشیر
پیرمحل ( پبلک نیوز) پولیس چوکی میں ایلیٹ فورس جوان کی صحافی سے غنڈی گردی۔ ایلیٹ فورس کا چوکی میں شہری پر ہاکی سے تشدد۔ فوٹیج بنانے پر صحافی کا موبائل کیمرہ چھین لیا ہاکی سے حملہ۔ تفصیلات کے مطاب موبائل کیمرہ چھیننے کی اطلاع ملنے پر صحافی اتحاد گروپ سمیت دیگر صحافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداران موقع پر پہنچ گئے۔ صحافی نے کیمرہ چھیننے اور حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے صحافی پر حملہ اور کیمرہ چھیننے کا فوری نوٹس لے لیا۔ ایلیٹ فورس کے عثمان نامی جوان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایلیٹ فورس کے جوان کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایلیٹ فورس اہلکار مبینہ طور پر رشوت لے کر شہری پر تشدد کر رہا تھا۔
مزیدخبریں