برطانیہ پلٹ لڑکی سے ریپ کا ڈراپ سین ہو گیا

06:10 PM, 4 Jul, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) اقبال ٹاؤن ڈویژن برطانیہ پلٹ لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین کا معمہ حل۔ ولیحہ عرفات نے ملزم فیضان تقویم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اقبال ٹاؤن کی تفتیشی روبی سیرت نے ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش مدعیہ مقدمہ نے روبرو عدالت میڈیکل کروانے سے انکار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کا پولیس ریکارڈ چیک کروانے پر ولیحہ پیشہ ور مقدمہ باز نکلی۔ شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ ولیحہ عرفات نے اس مقدمے میں بھی اپنا نام امان لکھواکر پولیس کو گمراہ کیا۔ ولیحہ عرفات درجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ، ملزمہ اور متاثرہ نکلی۔ ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ولیحہ عرفات ہر مقدمے میں نام تبدیل کرتی اورجعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی۔ مدعیہ مقدمہ نے روبرو عدالت مقدمہ خارج کرنے کا بیان ریکار ڈ کروایا۔ حقائق کی روشنی میں شہری فیضان تقویم کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں