’عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی‘
07:03 PM, 4 Jul, 2021
سوات (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر سب متحد ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا خیبر پختونخوا میں ساڑھے 300 ڈیم بناؤں گا۔ 2015تک 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کیے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان بہتر تھا۔ نواز شریف نے 14 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو بےر وزگار کردیا ہے۔ پارلیمنٹ میں عمران خان کی سیٹ اس طرح خالی ہوتی ہے جیسے غریب کی جیب۔ عمران نے کہا تھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وہ پاکستان نہیں ہے جو پہلے تھا۔ آج سستی بجلی تو چھوڑ یں مہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی۔ عمران خان کہتے تھے پاکستان میں سستی بجلی مہیا کروں گا۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی ہے۔ صدر ن لیگ نے یہ بھی کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی۔ اگر نوازشریف کی قیادت میں بی آر ٹی بنتی تو کئی گنا بہتر ہوتی۔ خیبر پختونخوا کو پاکستان کا بہتر صوبہ بنائیں گے۔ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے بہترصوبہ بنائیں گے۔