انڈیا میں سکول بس حادثہ، بچوں سمیت 20 افراد ہلاک
05:37 AM, 4 Jul, 2022
انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بس گہری کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ افسوناک حادثہ ہماچل پردیش کے کولّو ضلع کی سنج وادی میں پیش آیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق اب تک اس حادثے میں اسکولی بچوں سمیت 20 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ صبح 8.30 بجے جنگلا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ https://twitter.com/timesofindia/status/1543817811541520384?s=20&t=iHi8bSEwIDUguKXywxTPCQ ضلع کولو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس سینج ضلع جا رہی کہ صبح تقریباً 8.30 بجے جنگلا گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ کولو ضلع کے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔