پنجاب میں عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟

09:54 AM, 4 Jul, 2022

احمد علی
پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر بڑی عید پر پانچ چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے. وفاقی کی طرز پر پنجاب حکومت بھی بڑی عید پر پانچ چھٹیاں دے گی . عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں 8جولائی سے 12 جولائی تک تعطیلات ہوں گی . پنجاب بھر میں جمعہ سے منگل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی. دوسری جانب پاکستان کی وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں 8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہو گی۔ خیال رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن اتوار 10 جولائی کو ہوگا۔
مزیدخبریں