آئی ایم ایف پروگرام مؤخر ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں
02:51 PM, 4 Jul, 2022
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانےکی خبروں کی تردیدکردی۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بعض ٹوئٹس اورخبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخرکیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔