واٹس ایپ پر ڈیٹا ٹرانسفر کر نے کا آسان ترین فیچر متعارت

10:42 AM, 4 Jul, 2023

احمد علی
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پراب چیٹ یا ڈیٹا ٹرانسفر کا اب تک کا سب سے تیز اور آسان فیچر پیش کردیا گیا ہے، جس کے زریعے سے صارفین انتہائی کم وقت میں ڈیٹا ایک سے دوسرے فون میں منتقل کر سکیں گے۔ اگر دیکھا جائے تو اب بھی واٹس ایپ پر ایک سے دوسرے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ممکن ہے، مگر اب اس کا سب سے آسان طریقہ پیش کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ایک سے دوسرے موبائل میں جلد سے جلد ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے طریقے کی ویڈیوبھی شیئر کی ہے۔ اس کےعلاوہ واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ڈیٹا ٹرانسفر کا نیا فیچر پیش کردیا گیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت کوئی بھی صارف نئے فون پر پرانے فون سے واٹس ایپ ڈیٹا کو وائی فائی اور کیو آر کوڈ اسکین کی مدد سے چند سیکنڈز میں ہی ٹرانسفر کر سکے گا۔ مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کیلئے کسی بھی صارف کو پرانی ڈیوائس پر واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جا کر چیٹ پر کلک کرنا ہوگا، جہاں سے چیٹ ٹرانسفر کا آپشن ہوگا۔ وہاں پر ٹرانسفر چیٹ کے آپشن پر کلک کرنے سے نئے فون سے کیو آر کوڈ کو پرانے فون سے کاپی کرنے سے واٹس ایپ کا تمام چیٹ ڈیٹا نئے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا۔ تاہم اس نئے فیچر میں بھی یہ مشکل ہوگی کہ کوئی بھی اینڈرائیڈ موبائل صارف آئی او ایس کے فون پر ڈیٹا ٹرانسفر نہیں کر سکے گا۔ علاوہ ازین نئے فیچر کے تحت بھی اینڈرائیڈ صارفین اینڈرائیڈ جبکہ آئی او ایس صارفین آئی او ایس ڈیوائس پر ہی چیٹ کو منتقل کر سکیں گے۔
مزیدخبریں