چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی نئی تنخواہوں کا نوٹی فیکیشن جاری
01:02 PM, 4 Jul, 2023
چیف جسٹس سمیت پاکستان سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی نئی تنخواہوں کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی نئی تنخواہوں کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے. نوٹی فیکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار ایک سو نواسی روپے کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار ایک سو تریسٹھ روپےکی گئی ہے۔