ٹائٹن کے مسافروں کے آخری لمحات سے متعلق امریکی اخباررپورٹ شائع کر دی گئی

02:40 PM, 4 Jul, 2023

احمد علی
نیویارک: امریکی اخبار نے ٹائٹن کے مسافروں کے آخر ی لمحات کے متعلق رپورٹ شائع کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبدوز کے مسافروں کو سفر سے ایک روز قبل ہلکی غذا کھانے اور کافی نہ پینے کی ہدایات کی گئیں تھیں، سردی اور نمی سے بچنے کے لئے گرم ٹوپی اور موٹی جرابین پہننے کا بھی کہا گیا تھا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے مسافروں کو بلوٹوتھ سپیکر پر چلانے کیلئے اپنے پسندیدہ گانے اپنے فون پر لوڈ کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔ امریکی اخبار نے خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی باپ بیٹے کی سفر سے قبل لی گئی تصویر بھی جاری کر دی ، شہزادہ داؤد اور سلیمان لائف جیکٹ پہنے اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے ہوئے تھے۔
مزیدخبریں