وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل قرار

04:00 PM, 4 Jul, 2023

احمد علی
گلگت کی عدالت نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دےدیا۔ تفصیلات کے ،مطابق گلگت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کا جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارتی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی لیکن جس کی تصدیق لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔
مزیدخبریں