میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں نئی سوشل میڈیا ایپ 'تھریڈز' لانچ کر دی

06:05 PM, 4 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی سوشل میڈیا ایپ ' تھریڈز' لانچ کر دی ہے۔ میٹا ' تھریڈز' کے نام سے ایک نئی ایپ لانچ کر رہا ہے جو کہ ٹویٹر کی براہ راست حریف دکھائی دیتی ہے۔ تھریڈز، جو انسٹاگرام سے منسلک ہوں گے، پہلے سے ہی ایپل ایپ اسٹور میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں اور جمعرات کو صارفین کے لیے لائیو ہوں گے۔

تھریڈ کیسے کام کرے گی ؟ نئی ایپ بظاہر مفت ہے، اور اس میں ٹوئٹر سے ملتا جلتا انٹرفیس ہے۔ 'تھریڈ'سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے منسلک پوسٹس کی ایک سیریز ہے۔بلکل ٹوئٹر کی طرح جہاں صارفین اپنی اصل ٹویٹ کے جواب میں ایک پوائنٹ پر پوسٹس کرتے ہیں ۔

میٹا نے اپنی آنے والی پراڈکٹ کے بارے میں بمشکل کوئی تفصیلات بتائیں ہیں۔ لیکن ایپ کا ایک پریویو آئی فونز ایپ اسٹورز پر پہلے ہی ظاہر ہو چکا ہے، جیسا کہ ' تھریڈز، ایک انسٹاگرام ایپ،' جمعرات، 6 جولائی کو لانچ ہونے سے پہلے، پہلے سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ اس ایپ میں ٹوئٹر کی طرح شیئرنگ کے آپشنز ہونگے،اس کے علاوہ 'پسندیدہ' پوسٹس کے لیے دل، ریٹویٹ فنکشن کی طرح ایک ری شیئر بٹن، اور پوسٹس کو نجی پیغامات میں فارورڈ کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہوگی۔ کمپنی کے مطابق صارفین تھریڈز پر لاگ ان ہونے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔جس چیز میں دلچسپی ہو آپ اسے فالو کر سکتے ہیں یا اپنے پسندیدہ کریٹیرز سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں