انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا

06:35 PM, 4 Jul, 2023

احمد علی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوکر 275.44 روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 روپے سستا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں 30 مئی کو 312 روپے تک جا پہنچا تھا تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت :‌ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔
مزیدخبریں