کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے چوری کا معاملہ، 1 ملزم گرفتار

12:23 PM, 4 Jul, 2024

ویب ڈیسک: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے چوری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں پولیس نے کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ برانچ سے چوری کی گئیں ہارڈ ڈرائیوز، کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم حسن نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کے واردات کی پلاننگ کی گئی۔ ملزم حسن برانچ میں عمارت کی  تعمیرات کے لئے مزدوری کرنے آیا تھا۔

ملزم نے اسکول بیگ میں چوری شدہ سامان چھپایا۔ برآمد شدہ تمام سامان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں