جیولن اسٹار ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

12:56 PM, 4 Jul, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: اولپمیئن جیولن تھروور ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے لیے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم آج پیرس پہنچیں گے۔ وہاں وہ پیرس میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے گئے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ میں ارشد ندیم 7 جولائی کو تھرو کریں گے۔ 

جیولن تھروور 8 جولائی کو واپس وطن آئیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ 

اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈائمنڈ لیگ میں اچھی پرفارمنس دے کر قوم کو تحفہ دوں گا، انجری سے نجات حاصل کر لی ہے اب  مکمل فٹ ہوں۔  

واضح رہے کہ   ڈائمنڈ لیگ  میں شرکت کے بعد ارشد ندیم واپس وطن  پہنچیں گے جہاں وہ پیرس اولمپکس کے لئے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پیرس اولمپکس میں شرکت کے لئے ارشد ندیم  24 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں