اداکارہ حنا خان کی والدہ کیوں روپڑیں؟

01:44 PM, 4 Jul, 2024

طیبہ نقشی

 ویب ڈیسک :( طیبہ نقشی ) حنا خان  نے  کیمو تھراپی شروع ہونے کے بعد اپنے خوبصورت لمبے بال چھوٹے کروا لئے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھ رہی ہیں۔

حنا خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے ’خوبصورت بال گرنے سے پہلے‘ کٹوانے کا انتخاب کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ اپنے لمبے بالوں کی  ایک اچھی وگ  بنواؤں گی۔

اسٹیج 3  کے بریسٹ کینسر سے لڑنے والی اداکارہ حنا خان نے  سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

ویڈیو کلپ میں ان کی ماں کو بھی روتے ہوئے  دیکھا جاستکا ہے ۔ جذباتی ہونے کے باوجود حنا خان نے پوری ویڈیو میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھی۔

 ویڈیو شروع ہوتے ہی  حنا کو آئینے کے سامنے بیٹھا جاسکتا  جبکہ  اس کے بالوں کی چوٹی بنائی گئی تھی۔  جب ان کی ماں بستر پر بیٹھ گئیں تو حنا نے  اپنی روتی ہوئی والدہ کو تسلی دی ۔

 اداکار نے کہا، "رو نہیں (روئے نہیں) پلیز ماں۔ یہ صرف بال ہیں، ماں۔ بال ہیں، آپ نہیں کاٹتے ہو؟" جب اس کی والدہ رونا نہ روک سکیں تو حنا نے کہا، "باس، آپ کی طبعیت خراب ہوجائیگی ۔

  حنا خان نے ایک طویل نوٹ بھی شئیر کیا ہے جس میں انہوں نےکہا ہے کہ 

  ’’وہاں موجود تمام خوبصورت لوگوں کے لیے، خاص طور پر خواتین کے لیے جو ایک ہی جنگ لڑ رہی ہیں۔

 میں جانتی ہوں کہ یہ مشکل ہے۔ میں جانتی ہوں کہ ہم میں سے اکثر کے لیے ہمارے بال وہ تاج ہیں جو ہم کبھی نہیں اتارتے۔’’

 لیکن کیا ہوگا اگر آپ کو اتنی سخت جنگ کا سامنا ہے کہ آپ کو اپنے بال کھونے پڑیں - اپنا فخر، اپنا تاج؟ اگر آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے۔ اور میں جیت کا انتخاب کرتی ہوں،"

مزیدخبریں