امبانی کی شادی، گلوکار جسٹن بائیبر پرفارمنس کی کتنی فیس لیں گے؟

02:04 PM, 4 Jul, 2024

ویب ڈیسک : گلوکار جسٹن بیبر جمعہ کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کریں گے۔ 

جمعرات کو گلوکار کی ممبئی پہنچنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آگئی ہیں ۔ 

 سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کیے گئے کلپ میں جسٹن کی کار ممبئی میں دکھائی دے رہی   ہے۔ 

ایک پرتگالی پورٹل LeoDias کی ایک رپورٹ کے مطابق، جسٹن کو امبانی خاندان کی طرف سے ان کی  پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالر ادا کیے جا رہے ہیں۔

یادرہے گلوکارہ ریحانہ  نے پری ویڈنگ تقریب میں شرکت اور پرفارمنس کے لئے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اے 80 سے 90 لاکھ ڈالر لیے  تھے جو کے 66 کروڑ سے 74 کروڑ انڈین روپے بنتے ہیں۔ جبکہ ایکن نے 5 لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا تھا۔

 دوسری طرف برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے امبانی خاندان سے رابطے میں ہیں۔ تاہم یہ کتنا معاوضہ وصول کریں گے اس کے حوالےسے ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی ۔

مزیدخبریں