اماراتی حکومت کا نئے اسلامی سال پر عام تعطیل کا اعلان

03:05 PM, 4 Jul, 2024

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے حوالے سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، ان چھٹیوں سے سرکاری ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اماراتی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ریاست میں نئے اسلامی سال کے موقع پر ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم نجی اور سرکاری اداروں میں یہ چھٹی الگ الگ دن ہوگی۔

اتھارٹی برائے گورمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن یہ چھٹی چاند نظر آنے پر منحصر کرتی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محرم کا چاند 7 جولائی کو نظر آ سکتا ہے، تاہم پرائیوٹ سیکٹر کے لیے وزارت کی جانب سے 7 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے بعد 12 ربیع الاول کی مناسبت سے بھی عام تعطیل ہوگی، واضح رہے اماراتی کابینہ کی جانب سے سال 2024 کے لیے تعطیلات کا اعلان گزشتہ سال ہی کیا گیا تھا۔

محرم اور 12 ربیع الاول کے ساتھ ساتھ 2 اور 3 دسمبر 2024 کو قومی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے 2 دسمبر یعنی پیر اور 3 دسمبر یعنی منگل سے قبل ہفتہ اور اتوار آ رہا ہے۔

یعنی ممکنہ طور پر 4 چھٹیاں ایک ہی ہفتے میں متوقع ہوں گی۔

مزیدخبریں