(ویب ڈیسک ) گلیمورگن کی ٹیم تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری گیند پر ہمت ہار گئی۔
گلوسٹرشائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانے والا کاؤنٹی کرکٹ میچ برابر ہوگیا۔ کاؤنٹی کی تاریخ کے سب سے بڑا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر ہمت ہار گئی۔
میچ کی آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا تاہم گلیمورگن ٹیم کے کھلاڑی سنگل نہ لے سکے اور آؤٹ ہوگئے جس سے میچ ٹائی ہوگیا۔
گلوسٹر شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 592 رنز بنائے تھے اور گلیمورگن کو جیت کیلئے 593 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر592 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
کپتان گلیمورگن سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز بنائے جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز اسکور کیے۔
گلوسٹرشائر نے پہلی اننگ میں 179 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 610 رنز بنائے تھے۔جبکہ گلیمورگن نے پہلی اننگ میں 197 اور دوسری اننگ میں 592 رنز بنائے۔