شادی کے وقت دیے گئے تحائف بیوی کی ملکیت،واپس نہیں لیے جاسکتے،عدالت

04:07 PM, 4 Jul, 2024

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے وقت دیے گئے تحائف بیوی کی ملکیت بن جاتے ہیں۔ تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے   شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف کی واپسی سے متعلق درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے ہیں۔ شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کردی۔ 

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ماتحت عدالت نے 2015 میں فیملی کیس میں جہیز کے سامان کی واپسی ،عدت میں مینٹیننس اور بچے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ماتحت عدالت میں جہیز کے سامان کی فہرست نہیں دی گئی تھی۔ ماتحت عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

مزیدخبریں