بابر اعظم کی آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات

05:24 PM, 4 Jul, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ  سے ملاقات لاہور کے مقامی کرکٹ کلب میں ہوئی۔ 

خیال رہے کہ شینن ینگ آسٹریلیا کے معروف  پاور ہٹنگ کوچ ہیں۔ 

کپتان بابر اعظم نے شینن ینگ سے پاور ہٹنگ پر خصوصی گفتگو کی۔

شینن ینگ نجی دورے پر ان دنوں لاہور آئے ہوئے ہیں ۔

آسٹریلیا کے نئے اوپنر جیک فریزر میگرک اپنی پاورہٹنگ کا سارا کریڈٹ  شینن ینگ کو دیتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ شینن ینگ میکسویل اور لبوشن کو بھی پاورہٹنگ کی کوچنگ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں