خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

08:26 PM, 4 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے  یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ   مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا جب کہ کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈکوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

مزیدخبریں