کورونا پابندیاں کب ختم ہونگی؟

05:58 AM, 4 Jun, 2021

حسان عبداللہ
پشاور(پبلک نیوز)‌ حکومت خیبر پختونخواہ کے وزراء تیمور جھگڑا، کامران بنگش نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔ کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد 270 سے بڑھا کر 1 ہزار کر رہے ہیں۔ بنیادی مراکز صحت اور آر ایچ سیز سمیت تمام ہسپتالوں میں سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔ کورونا ویکسین کی سپلائی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ صوبائی وزراء نے کہا روزانہ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں 1 لاکھ شہریوں کو روزانہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کے بعد کورونا پابندیاں کم ہوسکیں گی۔ برطانیہ کو بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن کے بعد کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ویکسین کے معمولی یا سنجیدہ نوعیت کے سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں. واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 83مریض جاں بحق ہو گئےتاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ماہ بعد سب سے کم مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی۔
مزیدخبریں