یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

09:03 AM, 4 Jun, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو 22 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔ سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان کی جانب سے عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا،، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی 22 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت 22جون کو یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرے گی۔ نیب نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
مزیدخبریں