’’ وزیراعظم عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب دیں‘‘
10:11 AM, 4 Jun, 2021
کراچی(پبلک نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے کورونا سے متعلق عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دئیے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی، بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کر دئیے؟ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کرائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا؟