ٹک ٹاکر مسکان قتل کیس میں اہم پیش رفت

10:19 AM, 4 Jun, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

کیس میں 28 گواہاں کی فہرست شامل کی گئی ہے۔ کیس میں عبدالرحمان عرف شوٹر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ شریک ملزمہ سویرا پر حقائق چھپانے اور ملزم کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتولہ مسکان کے ملزم عبد الرحمن سے تعلقات تھے اور ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے، ملزم عبد الرحمان عرف شوٹر عادی جرائم پیشہ اور منشیات فروش ہے۔

چالان کے مطابق جس رات واقعہ ہوا مقتولہ نے پہلے ملزم عبد الرحمان کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی، بعد میں اپنے دوست عامر خان سے ٹک ٹاک ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی، مقتولہ کا اپنے دوست عامر خان اور ریحان سے ملزمہ سویرا کے گھر جھگڑا ہوا تھا ، رحمان نے مقتولہ کو کال کرکہ کہا کہ سویرا کے گھر کیوں آئی ہو جس کے بعد تلخ کلامی ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج ثابت ہوا کہ ملزم صبح چار بج کر 44 منٹ پر موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ پر پہنچا، چار پانچ منٹ بعد مقتولہ اپنے دوستوں کے ساتھ کار پر جائے وقوعہ پر پہنچی، ملزم اور مقتولہ کے ساتھ جھگڑا ہوا اور کے بعد فائرنگ ہوئی مقتولین کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چالان کے متن کے مطابق ملزمہ سویرا نے ملزم رحمن کو کال کرکہ اکسایا اور کال کرکے جائے وقوعہ پر بلوایا۔ ملزمہ سویرا نے آخری کال ملزم رحمان کو کی اور شواہد مٹا دئیے۔ ملزمہ سویرا نے ملزم رحمان کو قتل پر اکسایا۔ ملزم رحمان عرف شوٹر گرفتار ہے اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔ ملزم کا موبائل فرانزک کے لئے لیب بھیجوادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں