’’اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں‘‘

10:26 AM, 4 Jun, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں،اسلام آباد پولیس کے ایگل سکواڈ کو سیف سٹی سے منسلک کررہے ہیں.

ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا شہر کو سیف سٹی بنانے کے لیے 150 موٹرسائیکل ایگل اسکواڈ اسی ہفتے بنائے جائیں گے، آئندہ دو مہینوں میں افغان بارڈر پر باڑ لگالی جائے گی، ایران کے بارڈرپر بھی باڑ جلد مکمل کرلی جائے گی، دہشت گردی میں واضح کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے دو جوانوں بشیر شاہ اور اشتیاق رانجھا کی گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں شہادت ہوئی ہے.

معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ طویل عرصہ جاری رہی ہے ہم دوبارہ قطعیٰ دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیں گے انشاللہ.

مزیدخبریں