’’فوج کو کہا جاتا ہے کہ حکومت کو گرا دیں ‘‘
10:27 AM, 4 Jun, 2021
لودھراں (پبلک نیوز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرا دیں، ان کی کوشش ہے حکومت کو کسی نہ کسی طرح گرا دیں. وزیراعظم عمران خان کا لودھراں ملتان شاہراہ کی بحالی کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صنعتوں کوکھڑا کیا،کسانوں کوپیسے دے رہے ہیں ، معیشت بہتر ہورہی ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں،ہم مزید کی نشاندہی کریں گے. وزیراعظم نے کہا کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں ، پہلی بار ملک میں 10ارب درخت لگارہے ہیں،لوگوں کوتاثر دی گئی کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان سامنے آئے، جب تک این آراونہیں ملتا تنقید جاری رہے گی، کوئی بھی معاشرہ جدوجہد کے بغیر بہتر نظام کی جانب نہیں جاسکتا،خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے . انہوں نے کہا بھارت کودیکھ لیں وہاں کیا حال ہے، پاکستان کو بدلنے کیلئے بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے، پاکستان کی یہ جدوجہد مستقبل کیلئے بہت اہم ہے، خوشحال ملک دیکھ لیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے.