ملک میں تین ماہ بعد مثبت کیسز کی سب سے کم شرح، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد رہی، مہلک وبا مزید 83 زندگیاں بھی نگل گئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 رہ گئی، 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔
اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکار شہید ہو گئے، واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا، اہلکار علاقے کی پٹرولنگ پر مامور تھے۔۔
ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگے گا ریونیو پھر بھی ڈبل ہو گا، جی ڈی پی گروتھ اگلے سال پانچ فیصد اور اس سے اگلے سال چھ فیصد ہوجائے گی، ہم دکھائیں گے غربت کا خاتمہ کیسے کیا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو 20 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، سب جانتے ہیں ملکی معیشت کا بیڑہ اسحاق ڈار نے غرق کیا۔۔
سٹیٹ بینک نے حکومت کے معاشی اعدادوشمار کی تصدیق نہیں کی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا دعویٰ، کہا حکومت ہیرا پھیری کا ہنر جانتی ہے۔ 3 سال میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، بےروزگاری بڑھی، 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ حکومت اچھا کام کرتی تو تعریف کرتے۔۔ ن لیگ کا حکومتی بجٹ کے مقابلے میں اپنا بجٹ لانے کا فیصلہ
سی ڈی اے کا خسارہ ختم، 73 ارب سرپلس ہو گیا، ویل ڈن ٹیم سی ڈی اے!! وزیراعظم کی شاباش، کہا کامیاب پالیسی کے نتائج مختلف شعبوں میں نظرآرہے ہیں، پاکستان بدل رہا ہے۔۔ وزیراعظم نے کہا اسلام آباد کو جدید ترین بنیادوں پر ماڈل سٹی بنانے کا وقت آ چکا۔۔ اصلاحات اور تنظیم نو کو ترجیح دی جائے گی