پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،4جون ، 2021

11:17 AM, 4 Jun, 2021

حسان عبداللہ
خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہتے ہیں کہ حکومت گرادو، یہ مافیا حکومت کو گرانے کےلیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم عمران خان کا لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی کی تقریب سے خطاب، کہا معاشرے میں تبدیلی جدوجہد سے آتی ہے، مافیاز سے خود کو آزاد کرنے کی جدوجہد چل رہی ہے، جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں کوئی چینی، قبضہ مافیا نہیں ہوتا۔سی ڈی اے کا خسارہ ختم، 73 ارب سرپلس ہو گیا، ویل ڈن ٹیم سی ڈی اے!! وزیراعظم کی شاباش، کہا کامیاب پالیسی کے نتائج مختلف شعبوں میں نظرآرہے ہیں، پاکستان بدل رہا ہے۔۔ وزیراعظم نے کہا اسلام آباد کو جدید ترین بنیادوں پر ماڈل سٹی بنانے کا وقت آ چکا۔۔ اصلاحات اور تنظیم نو کو ترجیح دی جائے گیایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کے مسائل وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ، ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا، زرائع کے مطابق وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات آج سہہ پہر 3 بجے کے بعد ہوگی، وفد کی قیادت ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کےلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالرز دئیے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے حساب مانگ لیا، کہا سیلیکٹڈ وزیراعظم نے فنڈز میں گھپلوں کو چھپانے کےلیے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے، مجرمانہ ہیرپھیر پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی، لاہور میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے "خدمت آپ کی دہلیز پر" پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ملک میں تین ماہ بعد مثبت کیسز کی سب سے کم شرح، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد رہی، مہلک وبا مزید 83 زندگیاں بھی نگل گئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 رہ گئی، 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔
مزیدخبریں