پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،4جون 2021

01:10 PM, 4 Jun, 2021

شازیہ بشیر

وٹر سائیکل سوار کے لیے قانون شکنی پر چالان میں 300 سے 400 روپے تک اضافہ ہوگا۔ موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ کے چلانے پر چالان 200 روپے کی بجائے 600 روپے ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن، وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی۔ جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سرگودھا محمد اکبر طارق سمیت تین بڑے عہدیدار گرفتار کر لئے گئے

6 گھنٹے گزرنے کے باوجود خاتون کا پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا، ورثا نے خاتون کی نعش روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا

پنجاب فوڈاتھارٹی ممنوعہ کیمیکل سے پھل پکانے والوں کے خلاف متحرک. صوبہ بھر کی 68 منڈیوں کے527 سٹالزکی چیکنگ، 328 کو نوٹسزجاری، 1345کلو آم تلف. لاہور میں 155،راولپنڈی 134 جبکہ جنوبی پنجاب میں 128 کولڈ سٹورز، سٹالز کی چیکنگ کی گئی۔رفاقت علی نسوآنہ

مزیدخبریں